قتل اور بچہ اغواہ کی انوکھی داستان کا معاملہ، پولیس نے ڈاکٹر اور اس کی بیوی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

قتل اور بچہ اغواہ کی انوکھی داستان کا معاملہ، پولیس نے ڈاکٹر اور اس کی بیوی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: سیالکوٹ میں قتل اور بچہ اغواہ کی انوکھی داستان کا معاملہ، پولیس نے بے رحم ڈاکٹر کی بیوی سالے اور ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔ 

پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔  قتل کی واردات میں ڈاکٹر کی بیوی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خاتون نے اپنی بیٹی کے لیئے بچہ حاصل کرنے کی خاطر حاملہ خاتون کو قتل کیا۔   ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو قتل کرکے بچہ پیٹ سے نکال لیا۔

 ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خوفناک واردات کے دوران بچہ انتقال کر گیا تھا، جس کے بعد بچے کو سیووال قبرستان میں دفنا دیا گیا۔  خاتون کو قتل کرکے لاش صندوق میں بند کر دی۔ 

پولیس نے بچے کی لاش قبرستان سے برآمد کرلی۔  

پولیس کا کہنا ہےکہ  مقتولہ ڈاکٹر سے انجکشن لگوانے آئی تھی، حاملہ خاتون کے ڈلیوری میں چند دن باقی تھے کہ خاتون کے بہوشی کا انجکشن لگا کر واردات کر ڈلی۔ پولیس نے مقتولہ  کے خاوند کی درخواست پر تلاش شروع کی تو سی سی ٹی وی کی مدد سے ڈاکٹر تک پہنچے۔ دوران تلاشی بڑا صندوق کھولا تو خاتون کی پیٹ چیری لاش برآمد ہوئی

 پولیس نے ڈاکٹر اور اس کی بیوی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔