پاکستان سپورٹس بورڈکا ارشدندیم کیلئے50لاکھ انعام کااعلان ،سٹار اتھلیٹ آج لا ہو رپہنچیں گے

پاکستان سپورٹس بورڈکا ارشدندیم کیلئے50لاکھ انعام کااعلان ،سٹار اتھلیٹ آج لا ہو رپہنچیں گے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حا فظ شہبا ز:سٹار اتھلیٹ ارشدندیم کی وطن واپسی کاشیڈول جاری,ارشدندیم آج رات ترکش ایئرلائن کی فلائٹ سےلاہورپہنچیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ارشد ندیم براستہ استنبول سے  لاہور پہنچیں گے،لاہورایئرپورٹ پراٹھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سےارشدندیم کااستقبال کیاجائیگا،پاکستان سپورٹس بورڈکیجانب سےارشدندیم کیلئے50لاکھ انعام کااعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرینشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کوسلور میڈل جیتنے پر مبارکباد  دی تھی۔ صادق سنجرانی نےشاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیاتھا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے۔ 

 صادق سنجرانی  نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا کہ  ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان نام ایک بار پھر روشن کردیا۔ ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود عالمی فورم پر بہترین کارکردگی دکھائی۔چیئرمین سینیٹ نے توقع ظاہر ی کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کےلئے ٹائٹل لیکر آئیں گے۔