سٹی42: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرینشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کوسلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صادق سنجرانی نےشاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے۔
صادق سنجرانی نے اپنے تہنئیتی پیغام مہں کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان نام ایک بار پھر روشن کردیا۔ ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود عالمی فورم پر بہترین کارکردگی دکھائی۔چیئرمین سینیٹ نے توقع ظاہر ی کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کےلئے ٹائٹل لیکر آئیں گ۔