سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس کی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ  بھجوانے کی تیاریاں مکمل

سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس کی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ  بھجوانے کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ  بھجوانے کی تیاریاں مکمل کرلیں.

ارشد ندیم جنوبی افریقا میں دنیا کے بہترین جیولن تھرو کوچ ٹریسیس کی زیر نگرانی ٹریننگ کریں گے. ٹریسیس اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں. 

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اعلی حکام کو ارشد ندیم کے ویزے کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں. آئندہ ایک سے دو روز میں ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ کا جاری ہونے کی توقع ہے. ویزہ جاری ہونے کے اگلے روز ہی ارشد ندیم ٹریننگ جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے.

ٹریسیس پیرس اولمپکس تک ارشد ندیم کی ٹریننگ کا مکمل پلان تیار کریں گے. 
واضح رہے کہ ارشد ندیم ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں ۔