پی پی 133 ، مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد دوبارہ گنتی میں کامیاب

پی پی 133 ، مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد دوبارہ گنتی میں کامیاب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد کامیاب قرار پائے۔

 ریٹرننگ آفیسر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد نے 44 ہزار 323 ووٹ حاصل کیے جب کہ آزاد امیدوار میاں عاطف نے 41 ہزار 632 ووٹ حاصل کیے۔

 مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد 2 ہزار 691 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔

 خیال رہے کہ اس نشت پرپہلے آزاد امیدوار میاں عاطف کامیاب ہوئے تھے۔

 یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔ایک سیٹ کے اضافہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کی 218 نشستیں ہیں ۔