ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل

Weather Update in Pakistan
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں موسم کے تیور تیکھے ہونے سے تپش میں اضافہ ہو گیا ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع خطۂ پوٹھوہار، مری، گلیات ، سیالکوٹ میں آج بارش کا امکان ہے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں آج بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج اور بادلوں میں دن بھر آنکھ مچولی جاری رہیگی،لاہور میں آج 5سے 10 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،سورج اور بادلوں میں دن بھر آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چترال ، دیر، سوات، شانگلہ ، بونیر ،کوہستان ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان میں بھی آج بارش ہو سکتی ہے، چارسدہ،کرم، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع خطۂ پوٹھوہار، مری، گلیات ، سیالکوٹ میں آج بارش کا امکان لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

بلوچستان میں بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل میں بھی آج بارش کی متوقع ہے،  قلعہ سیف اللہ میں بھی آج چند مقامات پربارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کی تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 119 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں 76، خیبرپختون خوا میں 31 افراد لقمہ اجل بن گئے، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان میں 6، اور آزاد کشمیر میں ایک ہلاکت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمی ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگی کی بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کےپی 226، آزاد کشمیرمیں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer