خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

Nazish Jahangir new video viral
کیپشن: Nazish Jahangir new video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو بھا گئی۔

اداکارہ نازش جہانگیر نازش جہانگیر دیگر فنکاروں کی طرح انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں،  ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گھر کے لان میں چہل قدمی کر رہی ہیں، انہوں نے جامنی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہے، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے امن کی حفاظت کریں اور سمجھداری سے انتخاب  کریں، ہمیشہ سرخ جھنڈوں پر توجہ دیں۔

اس سے قبل نازش جہانگیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیاہ ساڑھی پہن کر ہلکی بارش میں لطف اندوز ہو رہی تھیں، ویڈیو میں رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا گانا ’فتور‘ چل رہا تھا جو معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ۔