120 سالہ خاتون نے ویکسین لگوالی

120 سالہ خاتون نے ویکسین لگوالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والی 120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا کر  مثال قائم  کر دی۔بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو ڈھولی دیوی کی اپنے گھر میں کورونا ویکسین لگوانے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اپنی ٹیم کے ہمراہ خاتون کے گھر گئے جہاں اُن کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔

کشمیر کے ادھم پور سے تعلق رکھنے والی ایک 120 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز اُس دن لگوائی جس دن ہندوستان میں ایک دن میں ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ہندوستان نے جمعہ کو ایک دن میں  ایک کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کیا۔بھارت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو 1،00،64،032 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد بھارت میں لگنے والی ویکسین کی تعداد 62 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔