لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا ریکارڈ جو روٹ نےتوڑڈالا

 لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا ریکارڈ جو روٹ نےتوڑڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے  پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف بنایا گیاریکارڈتوڑ ‏ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کےکپتان جوروٹ  لیڈز ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنےکےبعدبھارت کیخلاف  سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے  بلے بازبن گئے۔انگلینڈ ٹیم  کے کپتان جوروٹ  بھارت کیخلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں ۔پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین   جاوید میانداد نےبھارت کیخلاف 39 اننگز میں پانچ سنچریوں کے بدولت 2228 رنز بنا رکھے تھے۔

ٹیسٹ میچز میں بھارت کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانےکااعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس ہے  ،رکی پونٹنگ 2555 رنز بنا رکھے ہیں۔انگلینڈ  ٹیم کے کپتان الیسٹر کک54اننگزمیں2431رنزکےساتھ تیسرےنمبرپرہیں۔