ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور مقدم قتل کیس میں پیشرفت، ظاہر جعفر مجرم قرار

نور مقدم قتل کیس میں پیشرفت، ظاہر جعفر مجرم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کا چالان مکمل کرلیا،ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائےموت  کی  استدعا کردی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کا چالان مکمل کرلیا،ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائےموت  کی  استدعا کردی ، پولیس چالان میں ظاہر جعفر کےوالدین،تھراپی ورکس کےمالک اورملازم  کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس  آئندہ ہفتےچالان  عدالت میں پیش کرے گی،تمام ملز موں کوسخت سزادینے کی استدعا کی جائےگئی ۔قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان پر جرم چھپانے کے تحت سزا کی استدعا کی ہے۔

واضح رہےتھراپی ورکس کےسی ای او طاہرظہور،دلیپ کمار، ثمرعباس، عبدالحق اور امجد محمود کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جنہیں نورمقدم کےوالدنےاسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق  نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا.مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری 25 جولائی کو عمل میں آئی تھی۔