ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا اہم ترین منصوبہ بے یارو مددگار

شہر کا اہم ترین منصوبہ بے یارو مددگار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) فردوس مارکیٹ منصوبہ وسائل کی کمی یا بد انتظامی کا شکار، حالیہ کم درجے کی بارش نے بھی تعمیراتی کام متاثر کردیا۔ ڈی واٹرنگ سیٹ خراب ہونے سے عملہ سیفٹی ہیلمنٹ سے پانی نکالنے لگا۔

وزیراعلی کی ڈیڈلائن میں صرف آٹھ روز باقی رہے گئے ہیں۔ انڈر پاس کی بیرل سے پانی نکالنے والا ڈی واٹرنگ سیٹ بھی کام چھوڑ گیا ہے۔ ریٹیننگ وال پر کام کرنے والے مزدور سیکیورٹی ہیلمٹ سے پانی نکالنے لگے۔ ایل ڈی اے تاحال انڈر پاس کی بیرل کلئیر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ بارشی پانی اور جابجا کیچڑ سے بھی تعمیراتی کام متاثر ہوا ہے۔

منصوبے کے کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ حکام کی ناقص حکمت عملی بھی تاخیر کا سبب بننے لگی ہے۔ حالیہ دورے میں ڈی جی ایل ڈی اے بھی پانچ ستمبر تک منصوبے کی شکل نکالنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہونے سے بروقت تکمیل ممکن نہیں۔ کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

واضح رہے منصوبے کا سنگ بنیاد اٹھارہ مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب نے رکھا تھا، ورک آرڈر اور باقاعدہ کام پانچ جون کو شروع ہوا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ڈیڈ لائن پانچ ستمبر کو ختم ہوجائے گی جبکہ ایل ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ شیڈول میں موسمی حالات سب سے زیادہ تاخیر کا سبب بنے ہیں۔