ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر فوری ردعمل کے حوالے سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ ایک سال میں خوراک سے متعلق 10220 شکایات موصول ہوئیں، 9536 شکایات کا مکمل ازالہ اور684 پرکام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل سے8167 جبکہ وزیراعظم شکایات پورٹل سے2053 شکایات موصول ہوئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم پورٹل کےساتھ ساتھ   پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شکایات درج کرانے کے 5 مختلف طریقے ہیں۔ ویب سائٹ، موبائل اپلیکشن، ہیلپ لائن، فیس بک اور ٹوئٹر پر ڈائریکٹ  شکایات درج  کرائی جا سکتی ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق شکایات درج کرانے کا طریقہ کار تمام ضلعی دفاتر میں نمایاں جگہ پرآویزاں کرایا گیا ہے۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہفتہ کے روز صبح 11سے سہ پہر 3 بجے تک  براہ راست بھی شکایات سنی جا رہی ہیں، تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جاتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شکایات کے مزید تیزترین ازالے کے لیے سپیشل رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer