ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پاکستان پیپرز ایسوسی ایشن کی ووٹر لسٹوں کے متعلق ڈائریکٹر جی ٹی او کا بڑا فیصلہ

آل پاکستان پیپرز ایسوسی ایشن کی ووٹر لسٹوں کے متعلق ڈائریکٹر جی ٹی او کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: آل پاکستان پیپرمرچنٹ ایسوسی ایشن ناردرن زون کی ووٹر لسٹ کے متعلق ڈی جی ٹی او کا بڑا حکم سامنے آگیا، ڈی جی ٹی او نے خالد پرویز کے تین ایم این اے وحید عالم خان، مجاہد مقصود بٹ اور خامس سعید بٹ سمیت متعدد ووٹرز کے نام اپما ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ٹریڈر آرگنائزیشن نے آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن ناردرن زون کی ووٹرلسٹ سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا، ڈی جی ٹی او نے چونتیس ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کے چھ ووٹرزلسٹ سے نکالنے کا حکم صادر کر دیا۔ اپما ووٹر لسٹ سے خالد پرویز کے تین ووٹ ایم این اے وحید عالم، تاجر رہنما حاجی مقصود بٹ مرحوم کے صاحبزادے مجاہد مقصود بٹ کا ووٹ بھی ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اپما ناردن زون کے روح رواں اورسابق چیئرمین اپما خامس سعید بٹ کا نام بھی ووٹر لسٹ سے نکالنے کے احکامات سامنےآئے ہیں۔

ڈی جی ٹی او کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس کے نکالے جانے والے چونتیس ووٹرز پیپر سے متعلقہ کاروبار نہیں رکھتے جبکہ ووٹرز لسٹ سے خارج کیے جانے والے کارپوریٹ ووٹرز سیلز ٹیکس نمبر فراہم  کرنے میں ناکام رہے۔ انصاف بزنس پینل کی جانب سے ڈی جی ٹی او آفس میں اپما ووٹر لسٹ پراعتراضات جمع کرائے گئے تھے، سابق چیئرمین اپما خامس سعید بٹ نے ڈی جی ٹی او کے فیصلے کو دباو کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ہایئکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  

Shazia Bashir

Content Writer