خون سفید ہوگیا، چچا کی اپنے ہی بھتیجوں پر فائرنگ

خون سفید ہوگیا، چچا کی اپنے ہی بھتیجوں پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) غازی آباد کے علاقے میں چچا نے اپنے دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھتیجا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ غازی آباد کی حدود میں پیش آیا جس میں چاچا نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے بھتیجوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ دلاور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ بابر شدید زخمی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم عارف عرف صابا موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔