(حافظ شہباز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، شاہین کینگروز کے خلاف دو اور کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔
پی سی بی کیجانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میچوں سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان 31 اکتوبر، 2 اور 4 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ شاہین اور کیویزکے مابین 7، 9 اور 11 نومبر کو تین ون ڈے میچز ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔