ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کے فائنل میں پہنچ گئی

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کے فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پشاور زلمی کا 222 رنز کاہدف اسلام آبادیونائیٹڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ 

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 221 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم کے 59 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 103 رنز، کوشل مینڈس کے 41 جبکہ محمد حارث نے 35 رنز بنائے۔  

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 3 وکٹیں، رچرڈ گلیسن کی 2 وکٹیں ،سلمان مرزا اور فہیم اشرف کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جگہ بنا لے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اسے فائنل تک رسائی کے لیے ایک اور موقع بھی ملے گا۔ 

آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم فائنل تک رسائی کے لیے ایلیمنیٹر 2 میں ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔

پاکستان سپر لیگ میں یہ پہلا میچ ہے جس میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ کا جذبہ دیدنی ہے۔