ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے  بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے  بارش، موسم خوشگوار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:لاہور میں گزشتہ رات شہر کے متعدد علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ مختلف مقامات پر بارش کی شدت میں واضح فرق دیکھا گیا، کہیں ہلکی پھوار رہی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیل روڈ پر 2 ملی میٹر جبکہ گلبرگ اور لکشمی چوک میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اپر مال میں 0.8 ملی میٹر، مغلپورہ اور تاج پورہ میں 0.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب گلشن راوی میں 4.4 ملی میٹر اور سگیاں میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاؤن میں 10.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ اقبال ٹاؤن میں بارش کی مقدار 12.2 سے بڑھ کر 15.6 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی، جو شہر میں سب سے زیادہ رہی۔

سمن آباد میں 7.8 ملی میٹر جبکہ شادی پورہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

لاہور میں آج بھی افق بادلوں کی لپیٹ میں رہا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں نے قدرے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل بھی شہر میں بادل برسنے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو سکتا ہے۔