سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چین میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے پروگرام کی نگرانی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پراجیکٹ ڈائیریکٹر صائمہ نورین سے ملاقات ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صائمہ نورین کا عوامی خدمت کا جذبہ سرکاری افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا سٹوڈنٹس کے ساتھ چین جانا اور ان کے مسائل کو حل کرکے انہیں چینی یونیورسٹی میں قیام تک کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کرنا قابل ستائش ہے، ایسے افسران جو عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں وہی ترقی و مراعات کے اصل حقدار ہیں.
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے چین میں جدید زراعت کی تربیت کیلئے سٹوڈنٹس کی پہلی کھیپ پہنچ چکی.
ملاقات میں صائمہ نورین نے سٹوڈنٹس کو اس تمام عمل کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مستقبل میں انکے سد باب کیلئے سفارشات پیش کیں. وزیرِ اعظم نے صائمہ نورین کی اعلی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں تعریفی سند اور شیلڈ پیش کی.

پراجیکٹ ڈائیریکٹر صائمہ نورین نے بتایا کہ سٹوڈنٹس شیان یونیورسٹی میں بحفاظت پہنچ چکے اور زیر تربیت ہیں.
وزیرِ اعظم نے پاکستانی سٹوڈنٹس کو جدید زراعت کی تربیت کیلئے چین بھیجنے کے انتخاب کے طریقہ کار کی شفافیت جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی ۔
ملاقات میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور اعلی افسران نے شرکت کی ۔