ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیے گئے ۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ۔ 

 ایف پی ایس سی کے مطابق 23100 امیدواروں نے سی ایس ایس 2024 کیلئے اپلائی کیا، 15602 امیدواروں نے سی ایس ایس 2024 امتحان میں شرکت کی، 395 امیدوار سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 2.53 فیصد رہا ۔  

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق جن 395 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اُن میں عائشہ جاوید، محمد حذیفہ اورنگزیب مغل، ملک حمزہ محمود، مقدس بی بی، سعود عالم، اسامہ صابر، آمنہ شفیق، عرشیا نور بخاری، بلال شاہد، حرا اکرم، جنید جان، نمرا خالق، سید علی گیلانی، تراب مصطفی، اعتزاز احمد، محمد فاران، ثمینہ اختر، شرجیل نواز، تحریم عمران، انعم یار خان، حسن علی محسود، صدام حسین، انعم اشرف، اریج فاروق، عروج آفتاب، عاطف عزیز، عائشہ رامے، بشریٰ ابراہیم، لائبہ سرور، محمد انس، محمد منیب لیاقت، رانا ابتہاج غفور، صدف طارق، شائستہ آرزو، سید علی حسنین شاہ، سیدہ شفاء شاکر، عائشہ نواز، فہد مبشر، فائق احمد بٹ، حماد حسن، محمد عزیر افضل، محمد زریاب، نمرا حمید، رعنا رانی، سائرہ اکرام، ام حبیبہ، ولید الطاف، زرتر گلزار، عبدالعزیز، عبدالباسط، علی اسفند مظہر حسین، بلال احمد، فرح ناز سولنگی، مریم، محمد ارحم، محمد حاشر، سرمد علی، سمیر گل، ذیشان عرفان، زوہیب احمد، عامر سہیل، عبیرہ شاہد، احمد بلال راٹھور، اعواز احمد جونیجو، علیزہ شکیل، علی نثار، الماس گل سکندری، عنبر سعید، امیر حمزہ چیمہ، آمنہ طارق، انصر محمود، اسماء وحید، عائشہ حمید، دانیال محمد حسن، رابعہ امان، فضاء مقبول، فضاء منصور، حبیبہ ملک، حافظ طلحہ قدوس، حارث انور، حمنہ ارشد، عشرت فاطمہ، جویریہ قریشی شامل ہیں.

 واضح رہے کہ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلد میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی تجزیہ اور انٹرویو کے شیڈول کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا.

مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے امیدواروں کو ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ www.fpsc.gov.pk وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.