ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے ٹربیونلز کےلیے نئے چئیرمینز کا تقرر

پنجاب بار کونسل کے ٹربیونلز کےلیے نئے چئیرمینز کا تقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلاء کیخلاف کارروائی کا معاملہ، ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کے ٹربیونلز کیلئے نئے چیئرمینز کا تقرر کر دیا، لاہور کے وکلاء کیخلاف کارروائیوں کیلئے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ٹربیونلز کی سربراہی کریں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973ء کے تحت پنجاب بارکونسل ٹربیونل کے چیئرمینز کی منظوری دی، لاہور کے وکلاء کیخلاف کارروائی کیلئے جسٹس فاروق حیدر ٹربیونل کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس علی ضیاء باجوہ کو بھی چیئرمین پنجاب بارکونسل ٹربیونل مقرر کیا گیا ہے، جو مس کنڈکٹ کے مرتکب لاہور کے وکلاء کیخلاف کارروائی کیلئے تشکیل ٹربیونل کی سربراہی کریں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer