شاہین عتیق:ادکارہ نازش جہانگیرکیجانب سےپروڈیوسراسودہارون کیخلاف مقدمات درج کرانیکامعاملہ، پروڈیوسراسودہارون انصاف کےلیےسیشن عدالت پہنچ گیا۔
سیشن کورٹ میں بابرعلی ایڈووکیٹ کی وساطت سےہراسمنٹ کی درخواست دائر کی گئی، ایڈیشنل سیشن جج فرحت آفتاب کی عدالت میں درخواست دائرکی گئی۔
پروڈیوسراسودہارون کا درخواست میں کہنا تھا کہ میری گاڑی اورنقدی نازش جہانگیرکےپاس ہےجوکسی قیمت پرنہیں چھوڑسکتا،مجھےدستبردارہونےکیلئےمجبورکیاجارہاہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
کراچی میں میرےخلاف مقدمہ درج کرادیاجبکہ کراچی گیاہی نہیں،جھوٹےمقدمات بناکرہراساں کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،عدالت نےمتعلقہ پولیس سےہراساں کرنےکی درخواست پررپورٹ طلب کرلی۔