ویب ڈیسک:لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔
تاہم اب بتایا جارہا ہےکہ ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔