خبردار، معیاد ختم ہونے کے بعد ٹوتھ برش  استعمال کرنے کے نقصانات ،انتہائی اہم معلومات     

Teeth brush,changing,date,experts,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عام طور پر کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری  ڈیٹ ہوتی ہے  لیکن ٹوتھ برش کی ایکسپائری ڈیٹ کا کیسے پتہ چلایا جائے؟

ہم روز دانتوں کی صفائی کے لئے ٹوتھ برش استعمال کرتے ہیں ۔  ماہرین کے مطابق دانتوں کا برش ٹوٹ پھوٹ کی حد تک پہنچنے سے پہلے ہمیں اسے باقاعدگی سے تبدیل کرنا چاہیے،آپ کا برش جتنا زیادہ پُرانا ہو جاتا ہے، یہ گندگی کو ہٹانے میں اتنا ہی زیادہ نااہل ہوتا ہے۔آپ کے برش پر بہت زیادہ بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے دانت صاف کرنے سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

  ہر تین ماہ بعد اپنے ٹوتھ برش کو تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم پیک شدہ ٹوتھ برش کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہوتی ہے لیکن جیسے ہی آپ اسے کھولیں گے اور اسے استعمال کرنا شروع کریں گے، تو اس کی معیاد تین یا چار ماہ ہی ہوتی ہے جس کے بعد اسے فوری تبدیل کر لیں کیونکہ ماہرین کے مطابق میعاد ختم ہونے والے ٹوتھ برش  استعمال کرنا نقصان دہ ہے۔

 ماہرین صحت  کے مطابق اگر برش کے ریشوں کی سمت سیدھی ہونے کی بجائے ادھر ادھر ہوگی تووہ صحیح طریقے سے صفائی نہیں کریں گے جس سے ہمارے دانتوں میں جراثیم رہیں گے۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی ترجمان میٹ میسیا کا کہنا ہے کہ جب برش کے ریشے سیدھی سمت میں نہ ہوں تو وہ صحیح طریقے سے دانتوںکو صاف نہیں کرتے اور ہمارے دانتوں میں جراثیم موجود رہ جاتے ہیں۔

ایک اور ماہر دندان ایلس لی کا کہنا ہے کہ چاہے برش کتنا ہی اچھا اور بہترین کوالٹی کا کیوں نہ ہو،اسے تین ماہ کے بعد تبدیل کرنا آپ کی دانتوں کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ اگر آپ کو یہ یاد نہ رہے کہ آپ نے برش کب استعمال کرنا شروع کیا تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ توٹھ برش کے نیچے کسی مارکر سے برش استعمال کی تاریخ لکھ دی جائے۔