اینٹی کرپشن نے مونس الٰہی کے دوست کو گرفتار کرلیا

 اینٹی کرپشن نے مونس الٰہی کے دوست کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے دوست  سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پرسڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکےدارکو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک لینے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا، سہیل اصغر اعوان کو گوجرانوالا میں درج مقدمہ نمبر6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔