تین لڑکیوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، ویڈیووائرل

India,three girls jumped from the train,video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے بعض  ویڈیوز بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں  تین لڑکیوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا ۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے جو بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوم گارڈ ایک لڑکی کو بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے جو چلتی ٹرین سے اترتے وقت پلیٹ فارم پر ٹھوکر کھاکر گِرگئی۔

جب الطاف شیخ نامی ہوم گارڈ لڑکی کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا تو دوسری دو لڑکیوں نے دوسری بوگی سے چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگادی اور وہ پلیٹ فارم پر گِر گئیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوفزدہ تھے۔ بہت سے لوگ یہ نہیں جان سکے کہ باقی دو لڑکیوں نے چلتی ٹرین سے کیوں چھلانگ لگائی۔