سعودی عرب میں شہبازشریف کیخلاف نعرے بازی، 150 سے زائد افراد گرفتار

 سعودی عرب میں شہبازشریف کیخلاف نعرے بازی، 150 سے زائد افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب دورے پر گئے وزیراعظم شہبازشریف سمیت حکومتی وفد کے بیشتر وزرا کو عوام کی بڑی تعداد نے گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے وزرا کو مجمعے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

سعودی عرب کے شہر مدینے میں پیش آنے والے واقعے پر سعودی حکومت کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا ۔ اب بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے 150 سے زائد افراد کو نازیبا کلمات ، نعرے بازی پر حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری  دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا  بلاول بھٹو زرداری،  شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب،  خواجہ آصف اور  ایم این اے محسن داوڑ  شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن نےوزیراعظم شہبازشریف،  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ لوگوں کی جانب سے چو رچور کے نعرے لگائے گئے۔ حکومتی وفد کے ہمراہ سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہیں جو وزرا کو عوامی جم غفیر سے بچاکر لے جاتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی ۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor