خلیل الرحمان قمر کو ماہرہ خان کیساتھ کام کرنے پر پچھتاوا کیوں ؟

خلیل الرحمان قمر، ماہرہ خان
کیپشن: Khalil ur Rehman Qamar , Mahira Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف مصنف وہدایت کار خلیل الرحمان قمرنے ایک بار پھر صف اول کی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ڈرامے صدقے تمہارے کی اسٹوری پر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی جب خلیل صاحب کو ایک پروگرام کے دوران سیگمنٹ میں ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ ڈرامہ 2014 میں نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈراما خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor