ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔
وفاقی حکومت میں نئے اوقات کار کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا جس کے تحت ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقات کارپیر سے جمعہ تک صبح 8 سےسہ پہر 4ب جےتک ہوں گے، پیرسے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعہ کو کھانےاور نماز کا وقفہ ساڑھے 12بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔
اس کے علااوہ 6 دن کھلنے والے دفاترکے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجےتک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔6 دن کھلنے والےدفاتر میں جمعہ کو اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجےتک ہوں گے۔
وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔