سٹی 42: پنجاب میں 54 سینئر اساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ میں لاہور کے 8 اساتذہ شامل ہیں۔مذکورہ اساتذہ میں قادر بخش ، لیاقت علی، نور احمد راو اورمحمد رفیق انجم شامل ہیں۔
قاضی خالد فاروق،محمدآمین ،خالد وسیم ،ندیم عالم بھی شامل ہیں۔مذکورہ اساتذہ کے مختلف سکولوں میں تعیناتیوں کے آرڈرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔