ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کاسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایکشن

الیکشن کمیشن کاسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایکشن
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نےسابق وزیراعظم عمران خان  کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پیمرا سے 2 روز قبل عمران خان کے پشاور میں کئے گئے خطاب کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

پیمرا سے ریکارڈ موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن عمران خان کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 2 روز قبل پشاور میں کارکنوں سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی تھی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہے، وہ پی ٹی آئی کو خراب کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔