قرآن مجید کے مجموعے کی تیاری کے مراحل

Quran Pak
کیپشن: Quran Pak
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اناشیہ پاشہ: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کی قرآن مجید کے ساتھ رغبت اور ذوق و شوق بڑھ جاتا ہے، دارالسلام قرآن مجید کی طباعت کا ایک عالمی ادارہ ہے جہاں روز ہزاروں کی تعداد میں قرآن مجید بنائے جاتے ہیں۔

سب سے پہلہ مرحلہ کتابت کا ہوتا ہے جہاں قرآن مجید لکھاجاتا ہے. قرآن پاک کی لکھائی کے لئے مخصوص سیاہی استعمال کی جاتی ہے جو ڈھلتی نہیں ہے نہ پانی سے خراب ہوتی ہے. کلام پاک کا ایک صفحہ ایک دن میں لکھا جاتا ہے۔ اگلے مرحلے میں قرآن پاک کو پروف ریڈنگ کے لئے لایا جاتا ہے جہاں 10 سے 12 مرتبہ پڑھ کر اس کو آگے ڈیزائن کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔

ان مراحل سے گزر کر قرآن مجید کو فیکٹری لایا جاتا ہے جہاں پلیٹنگ، پرنٹنگ، فولڈنگ، سلائی، بائنڈنگ اور ریچیکنگ ہوتی ہے جس کے بعد قرآن مجید تیار ہو جاتا ہے.

روزانہ فیکٹری میں تقریباً 10 سے 2000 قرآن مجید تیار کئے جاتے ہیں. قرآن پاک کی طباعت میں استعمال ہونے والا کاغذ سستا ہونے سے شہریوں کو سستے قرآن مجید میسر آئیں گے۔ رمضان میں جہاں لوگ خود قرآن مجید پڑھتے ہیں وہاں وہ بڑی تعداد میں قرآن مجید اور سپارے ہدیہ بھی کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی طباعت واشاعت کاکام بھی بڑھ جاتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer