ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بیس بال کے لیے اچھی خبر آگئی

پاکستان بیس بال کے لیے اچھی خبر آگئی
کیپشن: Pakistan Base Ball
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: قومی بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز 2022 کےلئے کوالیفائی کر لیا۔

قومی بیس بال ٹیم 18 سے 22 ستمبر تک چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز میں ایکشن میں ہوگی، ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کا ایشین گیمز میں کوالیفائی کرنا خوش آئند ہے، مسلسل عمدہ کاکردگی کی بنا پر ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بیس بال کے لیے مخصوص اسٹیڈیم مل جائے تو کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے، ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں چین ہانگ کانگ تھائی لینڈ انڈونیشیا ، جاپان ،ساؤتھ کوریا، لاؤس منگولیا سنگاپور چائنیز ،تائپے، فلپائن کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer