ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کیلئے بُری خبر

Prisoners
کیپشن: Prisoners
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) قیدیوں کے لئے بری خبر، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث جیلوں میں ملاقات اور عدالتوں میں پیشیاں 15 روز کے لئے روک دی گئیں۔

 حکومت نے 15 فیصد کورونا مثبت کیسز والے 10 اضلاع میں ملاقاتیں اور عدالتی پیشیاں روکتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ عدالتی پیشیاں روکنے سے پہلے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے بھی مشاورت کی جائے،  8 فیصد کورونا مثبت کیسز کے 14 اضلاع میں صرف ملاقاتیں 15 روز کے لئے روکی گئی ہیں جبکہ پیشیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔جیل افسران کو جیلوں کے اندرکورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جیلوں کے اندر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملاقاتوں اور پیشیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں اب بھی 50 کورونا وائرس کے قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

یادرہےکہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ ماہ کے اختتام پر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کو10روز بعد ہی ختم کردیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران شہر میں ریکارڈ 54 اموات اور 1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1278 مریض داخل ہیں جن میں سے 826 کنفرم اور 456 مشتبہ مریض شامل ہیں، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد ہوگئی، حکومت نے کورونا کی بگڑی صورتحال پرملک بھر میں دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا، جس کا حتمی فیصلہ  این سی او سی کےآئندہ ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer