نامور کامیڈین ہنی البیلا نے کورنٹائن کو گزارنے کا طریقہ بتا دیا

نامور کامیڈین ہنی البیلا نے کورنٹائن کو گزارنے کا طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاﺅن شپ (زین مدنی )سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین اداکار ہنی البیلا نے گھر میں گاڑی دھوتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں اور خود اپنے گھروں کے کام کرکے اپنے کورنٹائن وقت کو گزاریں۔

سٹی 42سے گفتگو کرتے ہوئے ہنی البیلا نے بتایا کہ فنکار ملک کا سرمایہ اور اپنے مداحوں کے لئے رول ماڈل ہوتا ہے، اس لئے انہوں نے گاڑی دھو کر یہ پیغام دیا ہے کہ گھروں میں رہ کر بور ہونے کی بجائے گھر کے کام کر لیں اور گاڑی دھونا ہر ایک کے بس کی بات ہے، ایک تو خود گاڑی دھونے سے دل کو تسلی ہوگی کہ اپنی گاڑی صاف ہے اور دوسرا وقت بھی گزر جائے گا۔

ہنی البیلا نے مزید اپیل کی کہ خداراگھروں میں رہیں اور اس مشکل گھڑی کو گزارنے میں خود زندہ دل ہوجائیں، آپ محفوظ رہیں گے تو آ پ کے فیملی ممبرز بھی محفوظ رہیں گے ، جونہی یہ وباءختم ہوگی تو حکومت لاک ڈاؤن بھی ختم کردے گی اور سب کو آزادانہ باہر نکلنے کی آزادی بھی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک ملک بھر میں 13 ہزار 947 افراد متاثر جبکہ 293 اموات ہوچکی ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 80 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھرمیں مریضوں کی مجموعی تعداد 5526 ہو گئی، لاہورمیں کورونا کے 1261 کنفرم ہیں، پنجاب میں اب تک 84 افراد کورونا وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں گزشتہ 36 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے ،تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، شہری گھروں میں محصور ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سےسب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer