تحریک انصاف جلسہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری

تحریک انصاف جلسہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ، انتظامیہ نے اجازت نہ دی تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ نے فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، جلسہ کی سیکورٹی کے حوالے سے سپیشل رپورٹ اعلٰی حکام کو بھجوا دی گئی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں ہدایات جاری کی گئی کہ جلسے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ جلسہ کی سکیورٹی کے حوالے سے داتا دربار کے ہوسٹلز اور ہوٹلوں کا سرچ آپریشن کیا جائے۔

حکومتی جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور سیاسی نمائندوں کے درمیاں اختلافات کو نظر انداز نہ کیا جائے، دونوں پارٹیوں کے لیڈر اور کارکنوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جلسہ پر تعینات اہلکاروں کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔  جلسے میں دیگر شہروں سے آنے والے کارکنوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے مناسب ٹریفک انتظامات کیے جائیں، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے جلسہ گاہ کو مانیٹر کیا جائے۔

لاہور پولیس نے احکامات کی روشنی میں سکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا ہے، جس کے مطابق جلسہ کی سکیورٹی کے لیے 845 افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔ 4 ایس پیز ، 8 ڈی ایس پیز، 17 ایس ایچ او، 62 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز تعینات ہونگے۔

دوسری جانب 684 کانسٹیبل اور سادہ کپڑوں میں 70 کانسٹیبل جلسہ گاہ میں تعینات ہونگے۔ ایلیٹ فورس کی 8 گاڑیاں، 15 واک تھروگیٹ اور 50 میٹل ڈیٹیکٹر جلسہ کی سکیورٹی کے لیے موجود ہونگے۔