زین مدنی : معروف سٹیج فنکار آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ہیڈ آفس شادماں میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ سینئر فنکاروں نے آصف اقبال کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اداکار نسیم وکی، قیصر پیا، گوشی خان، سرفراز وکی سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار محبوب عالم چوہدری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آصف اقبال کے صاحبزادے بھی تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوئے ۔
فنکاروں نے آصف اقبال کے ساتھ وابستہ یادیں اور تجربات بیان کیے ۔ آصف اقبال کی تھیٹر کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ محبوب عالم چوہدری نے آصف اقبال کی فنی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی خدمات کا اعتراف اور نئی نسل سے تعارف ضروری ہے، پی یوکار ثقافتی و تھیٹر روایات کے فروغ کے لیے کردار جاری رکھے گا ۔
آصف اقبال کی یاد میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔ مرحوم آصف اقبال کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔