ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وائی فائی 7 کے استعمال کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے دی گئی ہے، جو وائی فائی 6 ای کے پہلے سے منظور شدہ معیار کے عین مطابق ہے۔ جدید وائی فائی 7 ٹیکنالوجی نہایت تیز ڈیٹا ریٹس، کم سے کم لیٹنسی اور شاندار کارکردگی فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ نظام گھروں، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں، تعلیمی اداروں، صحت عامہ کے مراکز اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے تیز رفتار اور قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی کو یقینی بنائے گا۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وائی فائی 7 کا نفاذ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے صارفین کو عالمی معیار کی تیز ترین انٹرنیٹ سہولیات میسر آئیں گی۔