ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کیلئے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور

    نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کیلئے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :عالمی عدالتِ انصاف کو جنگی جرائم میں مطلوب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکا کے شہر نیویارک پہنچنے کےلیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔

اسرائیلی وزیراعظم پر غزہ میں قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں عالم عدالت انصاف کو مطلوب ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے نے فرانس، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ کی فضائی حدود سے گزرنا تھا، تاہم ان کے طیارے کے لیے بحیرہ روم سے آبنائے جبرالٹر کا فضائی راستہ اختیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم کے نیویارک آنے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا۔