ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت ملتوی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی ہوگئی۔
عدالت نے آج شہباز شریف کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن گواہ اگلے ہفتے پیش کرنے کی درخواست پر کارروائی نہ ہو سکی۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیاں ایڈووکیٹ موجود تھے،عدالت میں پچھلی تاریخ پر شہباز شریف پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنی جرح مکمل کر لی تھی۔

شہباز شریف کا دس ارب ہرجانے کے دعوے میں مؤقف ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی حالانکہ میرا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔