ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفر کے دوران الٹی اور چکر کی شکایت؟ بچاؤ کا آسان طریقہ جانئے

سفر کے دوران الٹی اور چکر کی شکایت؟ بچاؤ کا آسان طریقہ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیا آپ نے کبھی بس، کار یا کشتی کے سفر کے دوران طبیعت خراب محسوس کی ہے؟ اگر ہاں، تو ممکن ہے کہ آپ موشن سکنّیس یا "سفر کی بیماری" کا شکار ہوں۔ یہ ایک عام مسئلہ ہے جس میں متلی، چکر آنا، تھکن اور بعض اوقات الٹی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

یہ کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دماغ، آنکھیں اور اندرونی کان جسم کی حرکت سے متعلق متضاد سگنلز بھیجتے ہیں، جس سے دماغ الجھن کا شکار ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ گاڑی میں بیٹھے باہر کا نظارہ کر رہے ہوں، تو آنکھیں حرکت کو محسوس کرتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کتاب پڑھ رہے ہوں یا موبائل استعمال کر رہے ہوں، تو آنکھیں جسم کو ساکن تصور کرتی ہیں، جبکہ اندرونی کان جسم کی حرکت محسوس کر رہا ہوتا ہے۔ یہی سگنلز کا تضاد موشن سکنّیس کی بنیادی وجہ بنتا ہے۔

الٹی اور متلی کی دیگر وجوہات:
ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ: کچھ افراد سفر سے پہلے ہی نروس ہو جاتے ہیں۔تیز رفتاری اور جھٹکے:

 گاڑی یا بس کے زیادہ ہچکولے بھی معدے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
بھاری کھانا: سفر سے قبل زیادہ مصالحہ دار یا چکنا کھانا طبیعت خراب کر سکتا ہے۔
بچاؤ کے مؤثر طریقے:
کھڑکی سے باہر دیکھیں اور موبائل یا کتاب کا استعمال کم کریں۔ اگر ممکن ہو تو کھڑکی کھولیں یا اے سی کا استعمال کریں۔ ادرک کی چائے یا چھوٹا ٹکڑا چبانے سے متلی میں کمی آتی ہے۔ سفر سے پہلے زیادہ اور بھاری کھانے سے گریز کریں۔گاڑی میں اگلی نشست یا کشتی میں درمیان کا حصہ جھٹکے کم محسوس کرواتا ہے۔

اس کے علاوہ گہری سانسیں لیں اور پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔ اگر یہ مسئلہ بار بار ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اور موشن سکنّیس کی دوائی استعمال کریں۔موشن سکنّیس ایک عام مگر پریشان کن کیفیت ہے، مگر چند آسان احتیاطی تدابیر اپنا کر آپ سفر کو آرام دہ اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔