ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم، صدارتی حکمنامے کی آئینی حیثیت کے جائزہ کی درخواست

امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم، صدارتی حکمنامے کی آئینی حیثیت کے جائزہ کی درخواست
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے امریکی شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکمنامے کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینے کی درخواست کردی ۔

صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے روز یہ صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ایجنسیز کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ امریکا میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کی شہریت تسلیم نہ کریں جن کے والدین میں کم سے کم کوئی ایک امریکی شہری یا امریکا میں مستقل رہائش پذیر یعنی گرین کارڈ ہولڈر نہ ہو۔