ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ

ایشیا کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایشیا کپ 2025 کے ممکنہ پاک, بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو شدید جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ اہم کھلاڑیوں کی فٹنس سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ بھارتی باؤلنگ کوچ نے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ میچ میں جو کہ سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا، ہاردک پانڈیا نے میچ کا پہلا اوور کیا مگر فوراً بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ وہ پورے میچ میں دوبارہ میدان میں واپس نہیں آئے جس کے بعد ان کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اسی طرح نوجوان آل راؤنڈر ابھیشیک شرما بھی انجری کا شکار دکھائی دیے۔ وہ سری لنکن اننگز کا دوسرا ہاف مکمل طور پر میدان سے باہر بیٹھے رہے، جس سے ان کی دستیابی پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بھارتی باؤلنگ کوچ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی حالت کا آج رات اور کل صبح دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی ان کی فائنل میں شرکت کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ممکن ہوگا۔