آئی سی سی کی تازہ ون ڈے پلیئر رینکنگ، بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار 

آئی سی سی کی تازہ ون ڈے پلیئر رینکنگ، بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار 
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کردی گئی جس میں   بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار  ہے جبکہ بولنگ میں  شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کردی گئی جس میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار  ہے۔ایک روزہ کرکٹرز کی تازہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں بھارتی بلے باز شبمین گل کی دوسری پوزیشن ہے، جنوبی افریقی وین ڈارسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ امام الحق کا پانچویں جبکہ فخر زمان کا دسویں نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔

دوسری جانب بولنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے محمد سراج بدستور   ہیں، افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کر نے کے بعد  چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

Ansa Awais

Content Writer