بہو قتل کیس؛ عدالت سےسینئر صحافی ایاز امیر کے بارے بڑی خبر آگئی

journalist Ayaz Amir in connection with daughter-in-law's murder
کیپشن: journalist Ayaz Amir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، عدالت نےمعروف صحافی ایاز امیرکو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا، عدالت کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

تفصیلات کےمطابق  سارہ انعام قتل کیس میں ایاز امیر کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا، عدالت کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔اسلام آباد کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس میں سینئر صحافی ایاز امیر کو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رات کو مزید تفتیش کی، مرکزی ملزم شاہ نواز کا ان سے رابطہ ہوا تھا، مقتولہ سارہ انعام کے والد بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔عدالت نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ آپ کےپاس بادی النظرمیں ایاز امیر کے خلاف کیا ثبوت ہیں؟

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سارہ انعام کےقتل کے بعد مرکزی ملزم شاہنواز کا اپنے والد سے رابطہ ہوا ہے، مقتولہ سارہ انعام کے والدین کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔اس پر ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایک بٹن دبائے تو سی ڈی آر نکل آتی ہے، ایازامیر کا بیٹے شاہنواز سے رابطہ واقعے کے بعد ہوا ہے، باپ کا بیٹے سے رابطہ ہوجائے تو کیا دفعہ 109 لگتی ہے؟

وکیل ایاز امیر نے مزید کہا کہ پھرتو جس جس سے رابطہ ہوا پولیس ان کو ملزم بنادے گی، ابھی تو اسلام آباد پولیس ثبوت جمع کر رہی ہے اور ایاز امیر کو گرفتار کرلیا گیا،  مقتولہ کے والدین کا ایازامیر کے خلاف کوئی بیان سامنےنہیں آیا۔اسلام آباد پولیس گرفتار کرنے کے بعد ثبوت جمع کر رہی ہے۔ 

پراسیکیوٹر نے کہا کہ وٹس ایپ کال کا سی ڈی آر نہیں آتا، فون کو فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔اس پر ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ جب ثبوت آجائیں تو پھر وارنٹ لےکر گرفتار کرلیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ثبوت بنانے ہوتے تو ہم بنادیتے، ہم ایمانداری سے کام کر رہےہیں۔

ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ایاز امیر کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پولیس نے عدالت سے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر کے انہیں گرفتار کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer