سکولوں کے حوالے سے نئی شرائط جاری

Schools
کیپشن: Schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تین سال بعد وفاق کے ماتحت چھ ہزار سکول پنجاب نے ٹیک اوور کرلیے ۔

پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے حوالے سے نئی شرائط بھی جاری کر دی ہیں،  چھ ہزار سکولوں کے اساتذہ مستقل نہیں ہونگے، مذکورہ سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے کوئی فنڈز نہیں ملیں گے، ان سکولوں کیلئے نان ٹیچنگ سٹاف بھی نہیں دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جب چاہے ان سکولوں کو دوسرے سکولوں میں ضم کر سکے گا، مذکورہ سکولوں کے اساتذہ کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے تنخواہ ملے گی،  اس سے قبل پنجاب کے پاس تیرہ ہزار غیررسمی سکول ہیں۔