امریکا کاسیلاب زدگان کیلئے مزید 10ملین ڈالر امداد کا اعلان

امریکا کاسیلاب زدگان کیلئے مزید 10ملین ڈالر امداد کا اعلان
کیپشن: Bilawal Bhutto , Antony Blinken
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کے چار صوبے اس وقت سیلاب کے باعث تباہ حالی کا شکار ہیں لاکھوں افراداس سے متاثر جبکہ ہزاروں  بے گھر ہوچکے ہیں۔

اسی تناظر میں  دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے امریکہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید دس ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے.ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  کے ساتھ مشترکہ   پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے۔ پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاروں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے ۔ امریکا 55کروڑ ڈالر کی امداد پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

انٹونی بلنکن نے کہا پاکستان کا ایک تہائی رقبہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطی پر رابطے مزید مضبوط ہونگے۔ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی ہے۔ جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائچ برآمد ہوتے ہیں ۔ سیلاب میں 60ملین امریکی ڈالر امداد کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے کینیڈا جتنی آبادی متاثر ہوئی ۔ جبکہ پاکستان کا گلوبل کاربن اخراج میں صرف صفر اشارعیہ 8فیصد حصہ ہے۔