ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Dollar rate In Pakistan
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا، انٹربینک میں ڈالر57 پیسے مہنگاہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر پھر تاریخ کی بلند سطح 169.65 روپے پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 169.08 روپے سےبڑھ کر 169.65 روپےپر پہنچ گیا ۔ 15 ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر 169.65 روپے کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا، 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے کی کم سطح پر تھا۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 4 ماہ میں 17روپے 37 پیسے اب تک مہنگا ہوچکا ہے، 7 مئی 2021 کے 152.28 روپے سے بڑھ کر ڈالر 169.65 روپے پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق   اگست میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات کی گئیں ، ادائیگی کے باعث روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے، درآمدات بڑھنے پر تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer