سبزہ زار میں لیڈیز پارک بنانے کا اعلان

سبزہ زار میں لیڈیز پارک بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی منشور کے مطابق عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے صوبائی حلقہ 151میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، شاہ فرید چوک سبزہ زار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا، پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ایک دور اندیش، دانش مند اور درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حالات مشکل ضرور ہیں لیکن جلد مشکلات سے نکلیں گے اور اچھا وقت آئے گا،پنجاب میں صنعت کاری کاعمل تیز ہوا ہے،جوچیزیں باہر سے منگواتے تھے وہ اب یہاں تیار ہونگی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم صرف سڑکیں ہی نہیں بنا رہے بلکہ تعلیمی ادارے، ہسپتال، کھیل کے میدان، پارکس اور دیگر فلاحی منصوبے بھی لگا رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کاسفر تیزی سے طے کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے سبزہ زار میں لیڈیز پارک بنانے کا اعلان کیا، سبزہ زار اور جہانزیب بلاک اقبال ٹاؤن میں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر کی حلقے میں آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا،بگھی میں بٹھا کر پنڈال میں لایا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer