ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلال چوہدری تشدد، مریم اورنگزیب مدد کو پہنچ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطابق) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی نیشنل ہسپتال آمد، سابق ایم این اے طلال چوہدری کی عیادت کی۔

سابق ایم این اے طلال چوہدری نیشنل ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ فیصل آباد میں سابق ایم این اے پر ہونے والے تشدد پر کل انہیں نیشنل ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ سابق ایم این اے مریم اورنگزیب نیشنل ہسپتال آئیں اور طلال چوہدری کی عیادت کی۔ طلال چوہدری کی طبیعت بہتر ہونےکے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے طلال چودھری کی عیادت کی۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ کی جانب سے سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ کمیٹی طلال چودھری پر تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کرکے تین دن میں پارٹی قیادت کو آگاہ کرے گی۔ طلال چودھری کے ہسپتال ڈسچارج ہونے سے قبل ان کے بھائی نے ہسپتال کے بل کی ادائیگی کی۔ 

واضح رہے سابق ایم این اے طلال چودھری کو چوبیس ستمبر کو فیصل آباد میں خاتون ایم این اے کے بھائیوں سے لڑائی کے بعد نیشل ہسپتال لایا گیا تھا۔ طلال چودھری کا بازو دو جگہ سے فریکچر ہوا تھا۔ ان کی سرجری ڈاکٹر ایم اے واجد نے کی، ڈاکٹرز کے مطابق طلال چودھری کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer