لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ

لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) شہر کی ماڈل شاہراہوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرز کو پہلے مرحلے میں پندرہ ماڈل شاہراہوں بارے جاری کیے گئے، ٹی او آرز پر عمل درآمد ہر صورت کرانا ہوگا، کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن ماڈل شاہراہوں کی تزئین وآرائش کی مانیٹرنگ کرینگے۔

شہرکی ماڈل شاہراہوں کی نگرانی کا ٹاسک اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کردیا گیا، وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل شاہراہوں بارے کیے گئے اور فیصلوں پرعمل درآمد کا آغاز کردیا گیا۔ پہلے مرحلے میں شہر کی پندرہ ماڈل شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری مال روڈ، جیل روڈ، ملتان روڈ اور ایل او ایس روڈ کی تزئین وآرائش مکمل کرائینگے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کو مین بلیوارڈ گلبرگ اور کلمہ چوک تا جناح ہسپتال شاہراہ، ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ، محمود قصوری روڈ اور فیروز پور روڈ کی تزئین وآرائش کی نگرانی کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف علامہ اقبال روڈ کی تزئین وآرائش کے نگران ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کو کنال روڈ ٹھوکر چوک سے شاہکام چوک، مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ اور اللہ ہو چوک تا شوکت خانم چوک کی تزئین وآرائش کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن پہلے فیز کی ماڈل شاہراہوں کی خود مانیٹرنگ کرینگے۔

اسسٹنٹ کمشنرز ماڈل شاہراہوں پر پیچ ورکس اور رنگ وروغن کےلیے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی خدمات حاصل کرینگے۔ ماڈل شاہراہوں پر مین ہول کورز اور سیوریج سسٹم کی بحالی کےلیے واسا جبکہ ماڈل شاہراہوں پر لٹکتی تاروں کے خاتمے کے لیے لیسکو کی خدمات لی جائیں گی۔ ماڈل شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اسٹاف ہمہ وقت موجود رہے گا ۔

ماڈل شاہراہوں پر وال چاکنگ، اشتہاری مواد اور تجاوزات کا فوری خاتمہ ایم سی ایل جبکہ لائن و لین مارکننگ، زیبراکراسنگ اور سائن ایج ٹیپا کی ذمہ داری ہوگی۔

ماڈل شاہراہوں پر گرین بیلٹس بحالی اور شجرکاری پی ایچ اے کی ذمہ داری ہوگی جبکہ طے شدہ پلان کی تکمیل کے بعد مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنا ہوگی۔